• news

الیکشن کمشن کی عمران کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد( نیٹ نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمشن سختی سے تردید کرتا ہے۔انہوں نے کہا الیکشن کمشن میں اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا ۔

ای پیپر-دی نیشن