سندر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل‘ دوسرا شدید زخمی
لاہور (نامہ نگار) سندر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 15سالہ لڑکے کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سندر کے علاقے رنگیل پورہ گاؤں میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 15سالہ لڑکے عثمان کو قتل اور اس کے بھائی 19سالہ فلک شیرکوشدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ زخمی فلک شیر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔