• news

قرآن کی بے حرمتی، مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم کی مذمت کرتا ہوں: صدر وینزویلا

 کراکس (آئی این پی) وینزویلا کے صدر مملکت نکولا مادورو نے یورپی سربراہان اور بعض میڈیا  اداروں کے  سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی  پر بے حسی کا مظاہرہ کرنے کی مذمت کی ہے۔ وینزویلا کے رہنما نے کہا  جو لوگ یورپ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی  کی اجازت دیتے ہیں اور  خاموش رہتے ہیں  وہ بالواسطہ طور پر ملوث ہیں۔ اور انہوں نے کہا  قرآن کی بے حرمتی دیکھنے والے دنیا بھر کے مسلم عوام کے درد کو  دل کی گہرائیوں  سے محسوس کرتے ہیں۔ اس معاملے کی کوریج نہ کرنے پر میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے مادورو نے کہا  وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور یورپ میں قرآن کو جلانے والے "انتہائی دائیں بازو اور نسل پرست حلقوں" کی سرگرمیوں کی "سختی سے مذمت" کرتے ہیں۔ مادورو نے کہا کہ میں ایک عیسائی کے طور پر اپنے آپ سے پوچھتا ہوں  اگر بائبل کو کسی دوسرے ملک میں جلایا جائے تو ہم عیسائی کیسا محسوس کریں گے؟۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو ہمارے دلوں کو دھچکہ لگے گا اور یہ بہت بڑی توہین ہوگی۔"

ای پیپر-دی نیشن