مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی شہید
غرب اردن(این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے تین فلسطینی مزاحمت کاروں کو شہید کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ خصوصی فورسز نے جنین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے ایک سکواڈ کو ناکام بنا دیا ہے۔وہ حملہ کرنے کی تیاری کررہا تھا۔دوسری جانب غزہ میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ چکایا جائے گا۔انھوں نے ایک بیان میں کہا، دشمن نے ہمارے تین فلسطینیوں کو قتل کیا، وہ اپنے جرائم کی قیمت ادا کیے بغیر نہیں رہے گا۔