• news

وزیر آباد‘ بیٹوں کا تشدد‘ باپ نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی

وزیر آباد (نامہ نگار) اولاد کے ظلم وستم سے تنگ آ کر باپ نے تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی گائوں گنیا نوالہ کے رہائشی محمد عارف کا اپنے بیٹوں کے ساتھ کمرشل اراضی پر اکثر تو تکرار رہتی، گزشتہ روز بیٹوں نے مبینہ طور پر والد محمد عارف پر تشدد کیا جس پر محمد عارف نے دل برداشتہ ہوکر تیزاب پی لیا۔ طبیعت خراب ہونے پر عارف کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیر آباد لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر-دی نیشن