• news

جامعہ اشرفیہ کے علماءکاجے یو آئی کے امیر مولانا حامد میاں کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولاناحافظ اسعد عبید ، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سابق مرکزی امیر وجامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ کے بانی وسابق مہتمم مولانا سید حامد میاں کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ پرہیزگار، نیک سیرت اورصوم و صلوةکی پابند تھیں‘ ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں مرحومہ کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن