• news

سالانہ ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈکرکٹ گراو¿نڈکی تیاری جاری ،مولانا عبدالنعیم

لاہور( خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈکرکٹ گراو¿نڈ لاہور کی تیاری زوروشورسے جاری ہے،مختلف مقامات پرکنونشن، اجلاس، ختم نبوت کانفرنسزاوردروس ختم نبوت جاری ہیں اسی سلسلے میں جامع مسجد صدیقیہ فاروقیہ ٹاو¿ن شپ میں علماءکرام کا مشاورتی اجلاس پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالعزیز، جمعیت علماء اسلام س کے رہنما مولانا عبدالرب امجد، مولانا عبدالوحید،مولانا عزیز اللہ، قاری محمد سعد، مولانا محمدیونس مدنی،مولانااحسان اللہ،مولانا محمدنوید لاہوری،قاری نورمحمد،مجلس ٹاو¿ن شپ کے ذمہ داران پیرمحمدآصف، مولانا محمد مہتاب، بھائی محمد بلال سمیت علماء اورکارکنان نے شرکت کی۔ تشہیری مہم کومزیدفعال کر کےلئے پینافلیکس اور اشتہارات شائع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ 12اگست کو جامع مسجد صدیقیہ فاروقیہ مین مارکیٹ ٹاو¿ن شپ میں ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائےگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن