جمعیت علماءاسلام کی مر کزی مجلس شوریٰ کے وفد کا دورہ باجوڑ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کی مر کزی مجلس شوری کے اراکین نے باجوڑ کا دورہ کیا اس موقع پر مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی ، مولانا محمد امجد خان،علامہ راشد محمود سومرو ،مولانا جمیل الرحمن درخواستی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم یہاں پر تعزیت کے لیئے حاضر ہوئے ہیں اس سانحہ نے ہر پاکستانی کے دل ودماغ کو جلاکر رکھ دیا ہے ہمارے شہداء کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا انہوں نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم اسلام اور ملک کی بقاء کے لیئے آخری وقت تک لڑینگے وفد میں مولانا عبد الکریم عابد ،محمد اسلم غوری ،قاری محمد عثمان ،مولانا سعود افضل ،سیدآغا محمد ایوب،ڈاکٹر اے جے انصاری ،قاری زبیر اکمل اور دیگر بھی شریک تھے جے یو آئی کے راہنماﺅں نے کہاکہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس سانحہ نے پوری قوم کوغمگین کردیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ ظالمانہ ،بزدلانہ اور سفاکانہ فعل ہے یہ جمعیت کے کارکنوں پر ہی حملہ نہیں بلکہ پاکستان اور امن کی کوششوں پر حملہ ہے انہوں نے کہاکہ سانحہ باجوڑ کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کو فوری طور پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس دہشت گردی کے ناسور کو مزید بڑھنے اور پھیلنے سے روکا جا سکے اس موقع پرجے یوآئی کے راہنمائ وں نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔