• news

 پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحوں کی تعداد بڑھنی چاہیے‘ ایرانی وزیر سیاحت


لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور کے دورے پر آئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ وہ مقامی ہوٹل میں محکمہ سیاحت پنجاب کے زیراہتمام باہمی سیاحت کے فروغ کیلئے پاک ایران ٹورازم فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی نمائندگی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ و سوشل ویلفیئر پروفیسر اکرم جاوید نے کی۔ایرانی وزیر نے کہا پاک ایران ٹورازم فورم کے انعقاد کا مقصد سیاحت کیلئے سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔ عزت اللہ ضرغامی نے ایرانی قونصل جنرل لاہور مہران موحدفر ویزوں کے اجراءمیں سہولیات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے خطاب میں کہا کہ مذہبی سیاحت کے ساتھ عمومی سیاحت کو بھی فروغ دینا ہوگا۔
 اس فورم کے انعقاد سے پاک ایران سیاحت کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن