ن لیگ نے نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں شروع کردی: حسن سردار
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما و کوآردی نیٹر پی پی 136 میجر حسن سردار نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر نواز لیگ نے انتخابی سرگرمیوں اور میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں پارٹی قائدین کا ہمارا عزم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے ہم قیادت سے اس عزم کوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔