بھارتی مسلمانوں سمیت کشمیریوں کیلئے ہردن یوم سیاہ ہے:حافظ عبدالطیف
فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کے استحصال کی انتہاکردی بھارتی مسلمانوں سمیت کشمیریوں کیلئے ہردن یوم سیاہ اورہر شب پرآشوب ہے مودی سرکار کی مجرمانہ منافقت اورمعاونت کے نتیجہ میں بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی میں شدت آگئی بھارتی بربریت نے جنت نظیر کشمیر کوجہنم نظیربنادیا۔