زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 13 سالڑکا زخمی
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 13 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیدوالا روڈ پر واقع پل پیپل والا گاو¿ں میں زیر تعمیر کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 13 سالہ فیضان شدید زخمی ہو گیا ریسکیو1122 ننکانہ نے ملبے تلے دبے فیضان کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔