قصور: بہن پر تشدد کا رنج ‘ سالوں کی فائرنگ سے بہنوئی زخمی
قصور(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ کنگن پور کے علاقے میں بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سالوں نے بہنوئی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ بھاگوں کے ارائیاں کے رہائشی اختر علی نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو تشدد کر کے مائیکے جانے پر مجبور پر کر دیا جس کے بعد اختر علی کے سالوں علی ولد اعظم علی وغیرہ نے بہنوئی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دےا۔ پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کارروائی ہے۔