اسسٹنٹ کمشنر قصور کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ‘ جھلسنے والے بچوں کی عیادت کی
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری نے برنٹ یونٹ بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا جھلسنے والے بچوں کی عیادت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو گلدستے پیش کئے اور بچوں کی والدہ سے بھی ملاقات کی۔یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم پاکستان نے کھڈیاں خاص میں جلسہ کیا تھا اور جلسہ کے قریب گیسی غبارے بیچنے والے کی ٹنکی پھٹ گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے جھلس کر چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔زخمی ہونے والے بچوں کے نام محمد بلال، ایان اور ہارث ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائے گی غبارے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔