• news

گورنمنٹ ریٹائرڈہیڈ ماسٹر زایسوسی ایشن ننکانہ کا اجلاس‘ ہر ضلع میں ایک مارکنگ سنٹر بنانے کی ا پیل

واربرٹن(نامہ نگار)گورنمنٹ ریٹائرڈہیڈ ماسٹر زایسوسی ایشن ننکانہ کا اجلاس زیر صدارت چودھری عبدالحمید صدر ایسوسی ایشن بمقام ایم سی ہائی سکو ل منعقد ہوا اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے چیئرمین/کنٹرولر سیکنڈری بورڈ لاہور سے اپیل کی گئی کہ سپلیمنٹری امتحان کی مارکنگ کیلئے ہر ضلع کے ہیڈ کوارٹر میں ایک مارکنگ سنٹر بنایا جائے تاکہ سیکنڈری بورڈ میں مارکنگ کا بوجھ کم ہوسکے اور نتائج بروقت شائع ہوسکیں اس طرح سے مارکنگ جلدی بھی ہوگی، مارکنگ میں شفافیت اور معیاربھی بہتر ہوسکے گا، قرارداد میں ہائر ایجوکیشن سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ سیکنڈری بورڈ کے متعلقہ ہر ضلع سے ایک ریٹائرڈ سینئر ہیڈ ماسٹر گریڈ بی پی اےس 20 کو سیکنڈ ری بورڈکا ممبر بنایا جائے۔ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اعظم بٹ کو سیکنڈی لاہوربورڈ کا ممبر بنانے پر چیئرمین /کنٹرولر امتحانات کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن