بےروزگاری لاقانونیت کرپشن کی انتہاءہو چکی:شفیق منج
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) پاکستانی عوام کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے عام آدمی ایک وقت کی روٹی کےلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے بے حس حکمران محلات میں بیٹھے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں بےروزگاری لاقانونیت کرپشن کی انتہاءہو چکی درجنوں کے حساب سے روزانہ کی بنیاد پر قانون سازی کی گئی جس میں عوام کے لئے کچھ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 135 شفیق منج نے کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے کیا ۔