پٹرول ، ڈیزل،بجلی ،گیس کی قیمت میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے: ڈاکٹر اسلم
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے نائب صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور بجلی، گیس کے بلوں میں بیجا ٹیکسز عوام کیلئے بم سے کم نہیں مہنگائی بدامنی بیروزگاری سے پریشان عوام کیلئے جینا مشکل ہو گیا ہے قوم پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مستر دکرتی ہے کیونکہ پٹرول ، ڈیزل،بجلی ،گیس کی قیمت میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار حکومت نے دن دیہاڑے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔