• news

نگران وزیراعظم کے حوالے سے نام ابھی تک فائنل نہیں ہوا : شاہجہان کھرل

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہجہان کھرل ،امیدوار ایم پی اے رائے شہادت کھرل نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے نام ابھی تک فائنل نہیں ہوا تاہم بیوروکریٹ وزیراعظم ہوسکتا ہے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے اللہ کریم مرحومین کے درجات بلند فرمائے پیپلزپارٹی غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ملک میں عام انتخابات فروری 2024ء میں متوقع ہیں کیونکہ مارچ میں سینیٹ کا الیکشن ہونا ہے،انتخابات آزادانہ و شفاف ہونے چاہئیں،عوام کو چاہئے کہ وہ اچھے طریقے سے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی میری حوالات سے تصاویر منگواتے تھے،رانا ثناء اللہ کے ساتھ برا سلوک کیا گیا،انہیں سوچنا چاہئے کہ لوگوں سے اتنا کریں جتنا خود برداشت کرسکیں،انہیں جیل میں کوئی سختی کا سامنا نہیں ہے،جیل مینوئل کے مطابق بہترین کھانا مہیا کیا جارہا ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہجہان کھرل ،امیدوار ایم پی اے رائے شہادت کھرل نے کہا ہے کہ ملک عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونا ہیں،جس کیلئے حلقہ بندیاں ضروری ہیں،حلقہ بندیوں کا عمل طویل ہوتا ہے،تین سے چار ماہ لگ جاتے ہیں ،لہٰذا انتخابات فروری میں متوقع ہیں کیونکہ مارچ میں سینیٹ کا الیکشن ہونا ہے۔ ملک میں بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔2018ء کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی اس وقت مقبولیت زیادہ نہیں ہے،2018ء میں انہیں مانگے تانگے کی سیٹیں دی گئیں آج حالات مختلف ہیں،یہ چار سال حکومت کرچکے ہیں،اپنے کارنامے نہیں بتاتے،سوشل میڈیا پر ان کی جعلی مقبولیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی بنچ مارک نہیں،نادرا کاڈیٹا لیک کیاگیا،یہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کی پراپرٹی ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن