ٹوبہ : جدید آلات سے لیس نئی گاڑی سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید سہولیات سے آراستہ گاڑی کی فراہمی سے سکواڈ کی صلاحیتوں میں مزیداضافہ ہو گا اور سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس نئی گاڑی کی حوالگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمود حسین ودیگر افسران بھی موجود تھے۔