• news

جدید دور میںکاروبار کیلئے کانٹیکٹ فری ایکو سسٹم ناگزیر‘ صدر کراچی چیمبرطارق یوسف

کراچی ( کامرس رپورٹر ) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) صدر محمد طارق یوسف صدر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے نجی شعبے کے لیے آن لائن دستاویزات اور ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے اور ملک میںکانٹیکٹ فری ایکو سسٹم متعارف کرایا جائے۔کے سی سی آئی کراچی کی تمام تجارت و صنعت کی نمائندہ ہونے کے ناطے اس نظام کی وکالت کرتا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام ’’میری ٹائم اینٹی کرپشن نیٹ ورک رائونڈ ٹیبل کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں ایم اے سی این ڈنمارک کے میتھیاس باک ( ورچوئل)، صدر گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان مجید عزیز، ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی، کسٹمز ایجنٹس ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نینے شرکت کی۔صدر کے سی سی آئی طارق یوسف کا کہنا تھا کہ رابطے سے پاک ماحول نجی شعبے کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ کارگو میں بدعنوانی، رشوت خوری میں زبردست کمی میں مددملے گی۔ایم اے سی این ڈنمارک سے میتھیاس باک نے ورچوئل تقریر میں ایم اے سی این کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے کہا کہ یہ ایک عالمی کاروباری نیٹ ورک ہے جو کرپشن سے پاک میری ٹائم انڈسٹری کے ویژن کے لیے کام کر رہا ہے۔ صدر گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان مجید عزیز نے کہا کہ ہر روز کارگو جہاز بندرگاہوں میں داخل ہوتے ہیں ، کسٹمز کی طرف سے کارگو کو کلیئر کیا جاتا ہے اور اس عمل میں متعدد اسٹیک ہولڈرز شامل ہوتے ہیں۔ جامع انسداد رشوت ستانی اور گڈ گورننس کمپلائنس پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً پالیسیوں کا جائزہ لینا اور اس پروگرام کی تاثیر کا اندازہ لگانے کیلئے ضروری ہے کہ زیرو ٹالرینس کلچر کو اپنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن