دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اے پی پی)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار500 کیوسک اور اخراج 49 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 97 ہزار300کیوسک، اخراج2 لاکھ 97 ہزار300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار 200 کیوسک رہا۔