• news

ٹرین حادثے کے ذمہ داران کو کب سزائیں ملیں گی : اعجاز چوہدری

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹرین حادثے کے ذمہ داران کو کب سزائیں ملیں گی ؟سانحہ ہزارہ ایکسپریس بہت ہی المناک حادثہ ہے جس میں 37سے زیادہ قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے پیپلز پارٹی اس سانحہ ہزارہ ایکسپریس پر دلی رنج و غم کا اظہارکرتی ہے نواب شاہ کے قریب ٹرین کے افسوسناک حادثہ پرپاکستان پیپلزپارٹی اور پوری قوم افسردہ ہے،نگران وزیراعظم کاتقر ر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی آئینی ذمہ داری ہے،جو بھی فیصلہ ہوگا پاکستان کے عوام کے سامنے ہوگا، ہم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ، الیکشن کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے نواب شاہ کے قریب ٹرین کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ٹرین حادثہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، تخریب اور سازش میں کیا فرق ہوتا ہے، گوادر پاکستان کا جھومر ہے۔پاکستان کا معاشی انحصار بندرگاہوں پر ہے، پٹرول بم کا نام پہلی مرتبہ زمان پارک سے سنا۔ عمران خان کیوں آئی ایم ایف گیا؟ ۔اس لئے کہ معیشت کو تباہ کیا، اپنے دستخط کردہ آئی ایم ایف پروگرام کو معطل کیا۔ہم نے اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ بات چیت شروع کی۔مہنگائی کا بم بھی پی ٹی آئی نے گرایا، پٹرول بم پھاڑ کر پولیس والوں کے سر بھی انہوں نے پھاڑے، یہ ان کی کارکردگی ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن