• news

پیرمحل: پو لیس کا چھاپہ ،شراب کی چالو بھٹی پکڑ گئی

پیرمحل(نامہ نگار) پو لیس کا چھاپہ ،شراب کی چالو بھٹی پکڑ گئی۔ تفصیل کے مطا بق تھانہ رجانہ میں تعینات سب انسپکٹر محمد اجمل نے مخبر کی اطلاع پر گا ئوں 266گ ب میں کاروائی کرتے ہو ئے محمد شکیل احمد ولد پیراں دتہ کو مبینہ طور پر شراب کشید کرتے ہو ئے رنگے ہا تھوں پکڑ کر موقع سے چالیس لیٹر تیار شراب اور 45لیٹر لاہن سمیت دیگر کشید آلات کو تحویل میں لیتے ہو ئے ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن