وزیراعظم کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا کا وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا:شیخ اکرم پاشا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پائما کے سابق چیئرمین شیخ اکرم پاشانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام کو ریلیف دینے کا جو وعدہ کیا تھا پٹرول ‘بجلی ‘گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے وعدہ پورا کیا یا 22کروڑ عوام پر شب خون مارا موجودہ حکومت کے اسی پر بس نہیں کیا وزیراعظم کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا کا وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا انہوں نے مزید کہا کہ آج صورتحال یہ ہوچکی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مارکیٹوں میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے دکاندار وں کی اکثریت خالی ہاتھ ہی گھروں کو واپس جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو چاہئے کہ وہ ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے کاروبار کی بہتری کیلئے فیصلے کریں تاجر برادری کو ریلیف مل سکے اور ان کا کاروبار چلتا رہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اگر صنعت کاروں ‘تاجروں اور عام بزنس مین کے ساتھ مشاورت نہ کی تو ملک میں کاروبار ی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گی کیونکہ تاجروں کو ریلیف دیئے بغیر ملکی معیشت کا چلنا مشکل ہوگا۔