• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا، سرمایہ کاروں کے 32ارب روپے سے زائدڈوب گئے

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مند ی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس48500پوائنٹس سے گھٹ کر48300پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے32ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ63.55فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو اگرچہ کاروبارکا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ ایک بار پھر49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تھی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو نے مارکیٹ کے مثبت رجحان کو منفی زون میں تبدیل کر دیا اور کاروباری مندی سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 48200پوائنٹس کی پستی تک گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 199.47پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 48585.72 پوائنٹس سے گھٹ کر48386.25پوائنٹس ہو گیا اسی طرح122.69پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17370.14پوائنٹس سے کم ہو کر17247.45پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32317.47پوائنٹس سے کم ہو کر32216.92پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب37 کروڑ 38لاکھ 11ہزار77روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب 90ارب28کروڑ20لاکھ4ہزار300روپے سے گھٹ کر72کھرب57 ارب 90کروڑ 81لاکھ93ہزار223روپے رہ گیا۔مارکیٹ میں پیر کو14ارب روپے مالیت کے 38کروڑ18لاکھ 55ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو12ارب روپے مالیت کے 33کروڑ11لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،225میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکو پاک 7کروڑ45لاکھ ،پاک ریفائنری 3کروڑ57لاکھ ،آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ 2کروڑ60لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ75لاکھ اور پاک پیٹرولیم 1کروڑ53 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھا? میں91.67روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 7070.00روپے ہو گئی اسی طرح 65.62روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 1705.63روپے پر جا پہنچی جبکہ فلپ مورس پاک کے بھا? میں 29.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 399.01روپے ہو گئی اسی طرح22.00روپے کی کمی سے العباس شوگر کا بھا?450.10روپے پر آ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن