• news

سینٹ قائمہ کمیٹی میں دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل منظور

 اسلام آباد(آئی این پی )  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023 منظور کرلیا۔ چئیرمین عرفان صدیقی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023کے قیام کے بلز زیر بحث آئے۔چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ باڈی اسپانسر کرے، ملکیت ،زمین اور انفراسٹرکچر کا ہونا جبکہ آپریشنل ہونے سے پہلے دوسرا این او سی لینا ضروری ہے۔کمیٹی میں دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023پر ووٹنگ ہوئی جس میں بل کی منظوری دے دی گئی۔ کمیٹی نے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن