• news

بلاول کی آسیان کے رکن ممالک کو مبارکباد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے 56 ویں آسیان ڈے کے موقع پر آسیان تنظیم کے رکن ممالک کو مبارکباد دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آسیان ڈے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام کہا کہ آسیان تنظیم 8 اگست 1967 کو جنوب مشرقی ایشیا میں علاقائی تعاون کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر معرض وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تعاون، دوستی اور عدم مداخلت کے بنیادی اصولوں پر مبنی آسیان تنظیم گذشتہ 56 سالوں میں خطے میں امن و ترقی کے لیے ایک سرکردہ تنظیم کے طور پر مضبوط ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن