• news

ہئیر: 3 بچے بھینسیں نہلاتے نالے میں ڈوب گئے‘ گھروں میں کہرام

لاہور (نامہ نگار) ہئیر کے علاقے میں بیدیاں روڈ پر 3 کمسن بچے بھینسوں کو روہی نالے میں نہلاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔ پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے تینوں نعشیں نالے سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔ میتیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور والدین کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔ جہنوں نے موقع پر پہنچ کر نالے میں ڈوبنے والے بچوں کی تلاش شروع کر دی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نعشیں روہی نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 9 سالہ رؤف، 10 سالہ علی حیدر اور 12 سالہ ابوبکر شامل ہیں۔ جبکہ علاقے میں سوگواری کی فضاء چھا گئی۔

ای پیپر-دی نیشن