• news

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشتگردی جاری، زیرحراست نوجوان شہید ایک گرفتار

نئی دہلی، سری نگر، مظفر آباد (کے پی آئی) آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ ضلع پونچھ کانوجوان منیر حسین مقبوضہ کشمیر واپسی پر بھارتی فوج کی حراست میں شہید ہو گیا ہے۔جموں میں بھارتی دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال  نے گزشتہ روز ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ منیر حسین حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا جو بھارتی فوج سے جھڑپ میں مارا گیا۔ ترجمان حزب المجاہدین  نے منگل کے روز ایک بیان میں بھارتی فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منیر حسین ولد ستار محمد  کا کسی بھی عسکری تنظیم بشمول حزب المجاہدین سے کوئی تعلق نہیں تھا اسے مقبوضہ کشمیر واپسی پر دوران حراست  شہید کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے بگیال درہ کے مہاجر منیر حسین ولد ستار محمد نہ کمانڈر تھے نہ کسی تنظیم کے ساتھ اس کا تعلق تھا۔ کافی مدت سے اپنے رشتہ داروں سے دور،جذبات کی رو میں بہہ کر  خونی لکیر  کراس کرکے ان سے  ملنے  گئے  تھے، بھارتی فورسز نے پکڑکر زیر حراست شہید کیا  جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے قطر سے واپس آنے والا ایک کشمیری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ کے رہائشی ارشاد احمد خان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قطر سے نئی دہلی واپس آ رہے تھے۔ دوسری جانب نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 12 ستمبر کو دہلی ہائی کورٹ میں ہو گی۔ دہلی ہائی کورٹ نے شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر این آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماں اور تنظیموںنے ممتاز حریت پسند رہنما شیخ عبدالعزیز کو ان کے 15ویں یوم شہادت پرشاندرا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بھارتی فو ج نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست 2008کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ جموںکے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مقبوضہ وادی کے معاشی بائیکاٹ کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن