• news

مرکنٹائل ایکس چینج میں 17.2ارب روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 17.2ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13264 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.943 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.417 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.340 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.561 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 996.773 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 677.574 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 527.494 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 201.102 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 184.381 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 183.535 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 152.447 ملین روپے اورکاپر کے سودوں کی مالیت 79.621 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 16 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30.572 ملین روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن