• news

بیمہ صارفین کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے :میاں شاہد

لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA)  اور(VIS)نے حالیہ جاری کئے جانے والے ریٹنگ اعلامئے میںملک کی ممتاز ترین اور چوتھی بڑی انشورنس کمپنی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی لمٹیٹڈ کی کریڈٹ ریٹنگ+ AAپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی AA+ ریٹنگ کو مستحکم آوٹ لک کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔ اس حالیہ تجرئیے کے دوران کمپنی کے ذمیمہ نویسی نتائج مارکیٹ میں عمدہ کارکردگی اور مستحکم ری انشورنس معاملات کو پرکھا گیا۔ (PACRA) اور(VIS) 2023کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مارکیٹ اور صنعت میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ کمپنی نہائت احتیاط کے ساتھ ذمیمہ نویسی نتائج حاصل کر رہی ہے جس سے کمپنی کے رسک پروفائل کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی ہے ۔یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی سرگرمیاں گراوٹ کا شکار ہیں ان حالات میں یونائیٹڈ انشورنس کے ادارے سے بیمہ صارفین کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی فراہم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی اپنی بیمہ سروسز کے اعلیٰ معیار اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیوں اور نئے رجحانات کی  بدولت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن