کارگو ٹرمینل ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا 60کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
کراچی(کامرس رپورٹر)کارگو ٹرمینل ڈیپ سی کنٹینر پورٹ نے اپنے آپریشنز میںتوسیع کیلئے 60کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کی کئی کرینوںکو جدید سرولینس سسٹم سے لیس کردیا گیا ہے ،اس پراجیکٹ کو ایک مقامی کمپنی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا،اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان میںکارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت دو گنا ہوجائیگی۔