• news

بل مہنگے ٹیرف بھاری ٹیکس سے بھرپور بھجوانا ظلم ہے :عطا اللہ مغل

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) تاریخی ملک کے تیسرے بڑے 1کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنا ، مہنگائی آسمانوں تک پہنچنا ، بجلی وگیس وواسا کے بل مہنگے ٹیرف بھاری ٹیکس سے بھرپور بھجوانا ظلم ہے ۔ نائب صدر فیصل آباد فائونڈری اینڈ انجینئرنگ ایسوسی ایشن ، چیف ایگزیکٹو نیشنل زرعی یونیورسٹی سمندری روڈ حاجی محمد عطا اللہ مغل نے پی ڈی ایم کی حکومت کو عوام کیلئے ریلیف پیکیج دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے سستی بجلی ، گیس وپٹرولیم مصنوعات سمیت مہنگائی کم کرنے ، کاروبار چلانے کے وعدے کئے تھے جو ڈیڑھ سال میں کم ہونے کے بجائے 4سے 8گنا مہنگائی شرح سود،24فیصد بلوں میں 400سے 500فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنانے کے ساتھ انڈسٹری ، ملیں ، فیکٹریاں ،پاور لومز بند کروادئیے جوکہ تاریخی المیہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن