ویٹرنری یونیورسٹی میں مالیوں کی عملی تبیت کیلئے ایک روزہ ٹریننگ
لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے اسٹیٹ ڈیپا رٹمنٹ نے محکمہ جنگلا ت پنجاب کے با ہمی اشترا ک سے با غبا نو ں(ما لیو ں) کی عملی تر بیت کے لیئے ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا ۔جس کی اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے 25 با غبا نوں کے در میان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انجم، ڈاکٹر جو یریہ علی خان ، لیفٹیننٹ کرنل (ریٹا ئرڈ ) ہما یو ں وڑا ئچ، فاریسٹ آفیسر مسٹر ثاقب رشید کے علا وہ سٹاف ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اختتا می تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ویٹر نری یونیورسٹی میں ہر یا لی کو فرو غ دینے میں بہترین کردار ادا کرنے پر تمام باغبا نو ں کی پیشہ وارانہ خد مات کو سرا ہا۔ اُ نہو ں نے ایک ہزار پو دو ں کو بطور عطیہ دینے پر محکمہ جنگلا ت پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیاا ایک روزہ تر بیتی ٹریننگ میں با غبا نو ں کو لان کی دیکھ بھال، مینجمنٹ، پا نی دینے، جھا ڑیو ں کو تلف کرنے، پتو ں کی صفا ئی، بیج بکھیرنے، کیا ریا ں بنا نے اور پودو ں کی گو ڈی کرنے سے متعلقہ مختلف اُمو ر پر عملی تر بیت دی گئی۔