بھارتی کپتان روہت شرما کو پاکستان سے میچ کی فکر ستانے لگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پاکستان سے میچ کی فکر ستانے لگی،ایشیا کپ کا آغاز 30اگست کو ملتان میں میزبان گرین شرٹس اور نیپال کے مابین میچ سے ہوگا،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2ستمبر کو کینڈی میں مقابل ہوں گی،بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی پاکستان سے میچ کو سخت امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریف سے مقابلہ ہمیشہ ہی ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے،گرین شرٹس کو مات دینے کیلئے ٹیم کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا پڑے گی،ہماری کوشش ہوگی کہ بڑے میچ کا اضافی دبائو نہ لیتے ہوئے اپنے گیم پلان کے مطابق صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں۔