نوجوان قوم کا مستقبل، نواز ، شہباز انہیں اگلی صف میں لارہے ہیں : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف آرگنائزر مریم نواز نے صوبہ پنجاب کے 4 ڈویژنز میں یوتھ کوآرڈینیٹر مقرر کر دیئے۔ بہاولپور‘ ملتان‘ ساہیوال‘ لاہور ڈویژنز کے یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر کئے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ نوجوانوں کی نمائندگی رکھنے والی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ شہباز شریف نوجوانوں کی قیادت کو اگلی صف میں لا رہے ہیں۔ (ن) لیگ نوجوانوں کو اسلامی سوچ‘ دو قومی نظریہ‘ قائد کے افکار کی طاقت سے آگے لا رہی ہے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ایمان‘ اتحاد‘ یقین اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں کو پروان چڑھائیں گے۔ جماعتی ڈھانچے میں خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ صنفی امتیاز کے خاتمے کی طرف ٹھوس قدم ہے۔
مریم نواز