• news

دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود : آرمی چیف 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی ۔4 ٹینکوں کی مشقوں، لانگ رینج ایس ایچ۔15 آرٹلری گنوں کی گولہ باری صلاحیتوں اور جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فوج موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے آگاہ ہے اور اس کے پاس تمام پہلوﺅں کے مطابق اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ آرمی چیف نے اعلی درجے کی پیشہ وارانہ مہارت پر سٹرائیک کور کے دستوں کی طرف سے دکھائے جانے والے جذبے کو سراہا۔قبل ازیں آمد پر کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں سٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
آرمی چیف 

ای پیپر-دی نیشن