میاں چنوں: کھیت میں کام کرتا نوجوان ہائی وولٹیج تار کے کرنٹ سے جاں بحق
میاں چنوں (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) کھیتوں میں کام کرنے والا نوجوان ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ میاں چنوں میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان بجلی 1100 کے وی ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ 18 سالہ نوجوان آصف اپنے بھائی کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنے گیا تھا،کہ اچانک 11kvٹرانسمیشن لائن کی تار کی زد میں آکر آصف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان جاں بحق