پارلیمان کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی میں ملکی ترقی کا راز پوشیدہ : سپیکروڈپٹی
اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی میں ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں پارلیمان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دستور ساز اسمبلی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی نظام کے تسلسل اور جمہوریت کی مضبوطی ملکی بقاءاور سلامتی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے پارلیمان نے مﺅثر قانون سازی کے ذریعہ اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مﺅثر قانون سازی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے۔
سپیکر و ڈپٹی