ہماری ایک سال 4 ماہ کی حکومت میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی: مرتضیٰ جاوید عباسی
اسلام آباد (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہماری ایک سال 4 ماہ کی حکومت میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی، ہم نے آرڈیننس کے اجرائ کی بجائت پارلیمان میں قانون سازی کی، پی ٹی آئی کے دور حکومت13 اگست تا 10 اپریل تک مشترکہ اجلاس سمیت قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی 57 گھنٹے(497 دن) ہوئی، 11 اپریل 2022 سے 8 اگست 2023 تک اتحادی حکومت کی مدت میں 18 گھنٹے (126) دن قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی جاری رہی۔ وہ وزارت پارلیمانی امور کے افسروں اور ملازمین سے الوداعی ملاقات کے دوران خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ منتخب حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرلی ہے۔
مرتضی جاوید عباسی