• news

 سال میں ساڑھے تین کروڑ پودے لگائے:افغان ادارہ تحفظ ماحولیات


کابل ( نوائے وقت رپورٹ)قومی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے حکام نے گورنمنٹ میڈیا سنٹر میں حکومتی احتساب پروگرام کے تحت پریس کانفرنس کے دوران اپنے ادارے کے سالانہ اقدامات اور کامیابیوں کے بارے میں قوم کے سامنے رپورٹ پیش کر دی۔قومی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں 14,852 تنصیبات، بلند و بالا عمارتوں، حماموں، کارخانوں، آئل ٹینکوں، ریگریشنز، بھٹوں، ہسپتالوں، ایندھن، گرین ایریاز اور کوڑا کرکٹ کے انتظام میں بہتری لانے اور معیاری نظام کو قائم کرنے کی غرض سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اس سلسلے میں ملکی سطح پر 1233 پروگراموں کے ذریعے تقریباً 235,400 لوگوں کو ماحولیاتی تعلیم دی گئی ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ سال کے دوران سرکاری اور نجی شعبے کے 1318 ترقیاتی، انفراسٹرکچر، صنعتی اور پیداواری منصوبوں اور سرگرمیوں کی نگرانی کر کے ان کے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 1299 منصوبوں اور سرگرمیوں کی منظوری دی گئی اور 91 منصوبے اور سرگرمیاں غیر معیاری پائی گئیں، جنہیں مسترد کر دیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں افغانستان کے لئے 30 ملین ڈالرز کی فراہمی کا یقین دلایا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران خطرات سے دوچار جنگلی جانوروں اور پودوں کے تحفظ کے لئے نجی کمپنیوں کو 32 لائسنس جاری کیے گئے اور 149 جانوروں کی تجارت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جب کہ 493 اقسام کے جنگلی جانوروں اور پرندوں کی سمگلنگ کا راستہ بھی روک دیا گیا ہے۔
پودے

ای پیپر-دی نیشن