• news

ہیپاٹائٹس مہلک،ہر گھر میں ایک شخص وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے:پروفیسر الفرید ظفر 


لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی نہایت مہلک وائر س ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں بے شمار بیماریاں اور اموات واقع ہوتی ہیں اور پاکستان کے ہر گھر میں کم از کم ایک شخص اس وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے۔ ملکی آبادی کی اکثریت،شعور وا آگاہی کی کمی اور معاشی و سماجی مسائل کی وجہ سے لوگ اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کرواتے لہٰذا اس حقیقت پر پردہ پڑ ا ہوا ہے۔ اس مرض کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ نئی نسل کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اور اس مقصد کیلئے تعلیمی ادارووں میں خصوصی لیکچرز کا اہتمام کرنے کے علاوہ ان کے سلیبس میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے بارے میں مضمون شامل کرنا نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے بچاو¿ سے متعلق آگاہی واک کے شرکاءاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واک میں پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر عاکف دلشاد، ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم ڈاکٹر شفقت رسول،ڈاکٹر مہرین زمان،ڈاکٹر غیاث الحسن،ڈاکٹر فروا جاوید،ڈاکٹرسدرہ رشید،ڈاکٹر عاصم حمید،ڈاکٹر احسان اللہ،شہناز ڈار اور ہیلتھ پروفیشنز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن