روزگار بہتر بنانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ ، یو ایم ٹی میںمفاہمتی یادداشت طے
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وضع کردہ پنجاب جاب سینٹر اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین طلباءاور گریجویٹس کیلئے روزگار کے امکانات کو بہتر بنانے کیلئے باہمی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ ایم او یو کے مطابق ، متعدد انٹرن شپ پروگرام اور جاب فیئرمنعقد کیے جائیں گے تاکہ طلباءکو ممکنہ آجروں کے ساتھ جڑنے اور کیریئر کے مختلف راستے تلاش کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ سکلز ڈویلپمنٹ اور خصوصی تربیتی اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے بہت سے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
تاکہ طلبا کی صلاحیتوں کو ان شعبوں میں بڑھایا جا سکے جن کی زیادہ مانگ ہے۔