جشن آزادی !ون ویلرز کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)جشن آذادی کے موقع پر ون ویلرز اورہلڑبازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی جبکہ ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائےگا۔ ٹریفک پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کےخلاف مقدمہ درج ہوگا۔ہلڑبازی، بغیر سائیلنسر اور بفل نکالنے والوں کےخلاف بھی درج ہوگا۔