مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ، اپوزیشن کا واک آوٹ
نئی دلی(نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھامیں حکومتی اتحاد کی 331 اور اپوزیشن اتحاد کی 144 نشستیں ہیں۔ بھارتی لوک سبھامیں حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے موقع پر جب وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے واک آو¿ٹ کردیا اور ایوان سے باہر نکل گئے۔اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے معاملے پر مودی نے لوک سبھا میں 2 گھنٹے 13 منٹ طویل تقریر کی۔ اپوزیشن کے واک آو¿ٹ کے بعد سپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر زبانی ووٹنگ کی جس کے بعد اسے مسترد کردیا گیا۔ لوک سبھا میں بھارتی وزیراعظم مودی نے منی پور فسادات پرکہا ریاستی اور مرکزی حکومتیں ملزموں کو سخت ترین سزا دلانے کی کوشش کر رہی ہیں، یقین دلاتا ہوں آنے والے وقت میں منی پور میں امن بحال ہو جائےگا، منی پور کی خواتین اور بیٹیوں کو بتانا چاہتاہوں ملک آپ کے ساتھ ہے۔
عدم اعتماد