الیکشن مارچ سے پہلے ، منتخب حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے : رانا ثنا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کے حوالے سے ایجنسیوں نے انکوائری کرنی ہے، سائفر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے، دینے سے انکار بہت بڑا جرم ہے، سائفر گم نہیں ہوا چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ ایسی چیزوں کو روکنے کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ بنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف گواہ اعظم خان ہیں۔ نگران سیٹ اپ کو طویل نہیں ہونا چاہئے۔ منتخب حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس نہج پر پہنچایا سیاست وہ کریں گے یا ہم۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی دنیا میں بس رہی ہے۔ الیکشن کے میدان میں اتریں گے تو ان کو پتہ چلے گا۔ نگران وزیراعظم کے ناموں بارے 26 تجاویز ہیں۔ اتحادیوں کو متفقہ تجاویز پر لانا چاہئے۔ الیکشن فروری، مارچ سے پہلے ہوں گے۔ مردم شماری پر پوری قوم کا اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں ہوں گی۔ نواز شریف الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔ نواز شریف کی اپیلوں میں بڑی جان ہے۔ نواز شریف کو بے بنیاد اور انتقام کی بنیاد پر سزائیں ہوئی تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جیل کے حالات بیان کئے وہ درست ہیں، یہی حالات کبھی میں نے بھی بیان کئے تھے، میں نے جیل میں 6 ماہ گزارے، وہ تو جیل ہے کوئی ہوٹل تو نہیں ہے۔ انہوں نے عدالت میں سہولت کی درخواست دی ہے۔ عدالتی اجازت لیکر گھر سے کھانے کی سہولت مل جائے گی۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ نواز شریف دل کے مریض تھے انہیں اے سی مہیا کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اے سی کی سہولت ختم کرا دی تھی۔
رانا ثناء