سندھ اسمبلی آج تحلیل کی جائےگی، ایڈوائس تیار:وزیراعلی کےلئے پی پی کے نام شارٹ لسٹ
کراچی (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے سندھ اسمبلی آج گیارہ اگست کو تحلیل کردی جائے گی، جس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت کے خاتمے پر یوم نجات منانے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لئے۔ پیپلز پارٹی کے پینل میں ریٹائرڈ بیوروکریسی اور ریٹائرڈ جج شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کی تحلیل کے بعد وزیراعلیٰ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔
سندھ اسمبلی