ٹینس بال آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
راچڈیل عارف چوہدری
جشن آزادی پاکستان اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لییسٹار کرکٹ کلب کی جانب سے
برطانیہ بھر سے 18ٹیموں نے حصہ لیا ٹور نامنٹ کا فائنل برمنگھم کر کٹ کلب نے جیتا
سٹار کرکٹ کلب کی جانب سے راچڈیل پاکستانی وکشمیری ایسوسی ایشن مقامی کونسلرز کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی پاکستان اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے ٹینس بال آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے 18ٹیموں نے حصہ لیا ٹور نامنٹ کا فائنل برمنگھم کی کشمیر الیون کر کٹ کلب نے جیتا اور ونر ٹرافی کے حق دار بنے۔ راچڈیل کونسل کے کونسلر فیصل رانا کونسلر کیبنٹ ممبر سید شاہ وزیر راچڈیل پاکستانی و کشمیری ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اعتزاز عاصم کمیونٹی لیڈر سید فرحت کاظمی نے خصوصی شرکت کی تمام کرکٹ ٹیموں نے بھر پور کھیل کا مظاہرہ کیا گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود تھیں اس موقع پر کونسلر رانا فیصل کا کہنا تھا کہ آج کے کرکٹ ٹورنامنٹ سے کھیلوں کو فروغ دینے کا جزبہ پیدا ھوا کرکٹ کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ کرتی ھے کونسلر کیبنٹ ممبر سید شاہ وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے اندر کھیلوں کا جزبہ ھے معاشرے کے اندر نوجوانوں کو بڑی صبحت سے بچنے اور سدھارنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے ٹورنامنٹ کے منتظم مبارکباد کے مستحق ہیں راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے چئیرمین چودھری اعتزاز عاصم کا کہنا تھا کہ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر راجہ بابر اور ثاقب اسماعیل اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ایسے ٹورنامنٹ تواتر کے ساتھ ہونے چاہئے کمیونٹی لیڈر سید فرحت کاظمی اور دوسروں کا کہنا تھا کہ آج کے ٹورنامنٹ کو دیکھنے آنے والوں میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ہمارے نوجوان بجائے منفی سرگرمیوں کے تفریح کے کام پر توجہ دیں -ٹورنامنٹ کے منتظم ثاقب اسماعیل اور راجہ بابر نے آج کا کامیاب ٹورنامنٹ میں کمیونٹی کی بھاری اکثریت سے شمولیت کو خوش آئند قراردیا اور سب کا شکریہ ادا کیا آخر میں راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے چئیرمین چودھری اعتزاز عاصم نے جیتنے والی ٹیم اور رنرز ٹیم کو انعامات تقسیم کئے ۔
ممتاز سماجی سیاسی شخصیات کی اولڈھم کے مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان سے ملاقات
اولڈھم کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیتوں حاجی محمد یوسف بندوری اورحاجی محمد جمروز کی سربراہی میں اعلیٰ سطع وفد جس میں ڈپٹی کمشنر چودھری غلام محی الدین ،ہیڈ ماسٹر حاجی محمد رفیق،مال آفیسر چودھری محمد اقبال ،وائس چئیر مین راجہ ظہور حسین نے اولڈھم کے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان سے انکے چیمبر میں ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے سے ماہرانہ رائے لینے پر اتفاق ہوا وفد میں شامل دوسرے افراد میں شامل چئیرمین چودھری عبدالرحمان خیال،چئیرمین مدینہ مسجد حاجی ظفر اقبال،محمد شریف ،ماسٹر فضل داد،اجی محمد تسلیم ،حاجی لیاقت علی،حاجی زمرد ،خاور اعجاز شامل تھے بعد میں حاجی محمد یوسف بندوری اور حاجی محمد جمروز کی جانب سے مقامی ہال میں تمام مہمانوں اور لوکل کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات کو ڈنر بھی دیا گیا جس کے مہمان خصوصی مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان تھے اس موقع پر مئیر اولڈھم نے تمام مہمانوں کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ وفد سے ملاقات پر بہت خوشی ھوء میں نے مئیر بننے کے بعد کہا تھا کہ میرا آفس کمیونٹی کے لئے کھلا ھے آج حاجی محمد جمروز اور حاجی محمد یوسف کو پاکستان کشمیر سے آئے مہمانوں کو ملانے پر شکریہ ادا کرتا ھوں ڈپٹی لیڈر اولڈھم کونسل کونسلر شاھد مشتاق کا کہنا تھا کہ ھم کمیونٹی لیڈرز حاجی محمد یوسف بندوری اور حاجی محمد جمروز کو پاکستانی وفد سے ملانا اور ڈنر دینے پر شکر گزار ہیں اس موقع پر حاجی محمد یوسف بندوری اور حاجی محمد جمروز نے کہا کہ وفد کے ساتھ مئیر اولڈھم کے ساتھ مل کر پوری کوشش ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں ھم مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اپنے مئیر پارلر میں دعوت دی اورہمارے ڈنر میں شرکت کی وائس چئیرمین راجہ ظہور حسین اور ہیڈ ماسٹر حاجی محمد رفیق نے کہا کہ ھم حاجی محمد یوسف بندوری اور حاجی محمد جمروز کے شکر گزار ہیں کہ انکی سربراہی میں مئیر سے ملاقات کی اور انکے عیشائیہ دینے پر بھی شکر گزار ہیں ،ہمارا آنے کامقصد اولڈھم اور آزاد کشمیر کے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق ھوا چئیرمین چودھری عبدالرحمان خیال چئیرمین حاجی ظفر اقبال مال آفیسر چودھری محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں برطانیہ میں کسی اہم منصب پر فائز پاکستانی و کشمیری نثراد کو دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے کیونکہ اس سے وہ برطانیہ کی ترقی کے ساتھ مادر وطن کی ترقی میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔