• news

عمران نے (ن) لیگ کو این آر او دیکر نواز شریف کو باہر بھجوایا: احمد محمود


لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل مرد حر آصف علی زرداری کو کریڈٹ جاتا ہے۔ یہ بات انہوں نے مخدوم ہاو¿س لاہور میں پارٹی رہنماو¿ں کے وفود ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمران کو ڈر پیدا ہوا اور اس نے نون لیگ سے این آر او کر کے نواز شریف کو ملک سے باہر بھجوا دیا، چونکہ جیل میں بیٹھا نواز شریف اس کے لئے خطرہ تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔ عمران کے اتحادی زرداری سے مل گئے اور میاں شہباز وزیراعظم بن گئے۔ اب اپوزیشن کی سیاست چونکہ ایک جاہل مطلق کے ہاتھ میں تھی اس نے ملک کے تین چوتھائی حصے پر قائم اپنی حکومتیں خود ہی ختم کر دیں، یوں وہ بنی گالہ کے محل سے زمان پارک اور آج اٹک جیل میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن