• news

ترقی یافتہ معاشروں کی صف میں شامل ہونے کیلئے تعلیم پر توجہ کرنا ہو گی:فاروق رشید


لاہور(لیڈی رپورٹر)پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ کے پروگرام ڈائریکٹر محمد فاروق رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ترقی یافتہ معاشروں کی صف میں شامل ہونا ہے تو اسے تعلیم کے شعبے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔طلبہ کوراغب تعلیم کرنے ،نئے رجحانات اور خصوصاً تعلیم کی فراہمی کیلئے اساتذہ اور سٹاف کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے دورہ کے موقع پرآفٹر نون سکولز کے حوالے سے اساتذہ کے ٹریننگ پروگرام کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو محمد فاروق رشید کی جانب سے ٹریننگ سٹاف کو ٹریننگ کے طریقہ کار میں مزید بہتری لانے اور استعداد کار بڑھانے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیںٹریننگ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف ان کی کیپسٹی بلڈنگ ہو گی بلکہ تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے نئے رجحانات سے بھی آگاہی حاصل ہو گی۔ اساتذہ آنے والی نسلوں کے معمار ہیں اس لئے ان کی اپنے شعبے پر دسترس ہونی چاہیے تاکہ ان کے زیر تربیت رہنے والے طلبہ آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن